اشتہار

ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائےلیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے، وزیرخزانہ اسدعمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالے بغیر ریونیو اہداف پورے کریں گے، ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائے لیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے، بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ کا آغاز اکیتس جنوری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالے بغیر ریونیو اہداف پورے کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان فرق کم ہوا ہے، ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائےلیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے۔

ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہوجائےلیکن ملکی مفاد میں کوئی کمی نہ آئے

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پانچ شعبوں کو گیس اور بجلی کے کم شرح پر بل موصول ہو چکے ہیں اور برآمدی شعبے میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ کا آغاز اکیتس جنوری سے ہو گا، جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، ان سرٹیفکیٹس سے نہ صرف سمندر پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ لیں گے بلکہ ان کو بچت کرنے میں مدد ملے گی۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری سرٹیفکیٹ کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے

اس سے قبل وزیر خزانہ اسدعمر نے لاہورچیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، صنعت کاروں اور تاجروں نے شکایات کے ڈھیر لگادیے، وزیر خزانہ نے ایک ایک سوال کا جواب دیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی صنعتیں ملکی معیشت اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، موجودہ اسپیشل اکنامک زون کوفعال بنانےکی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، معاہدہ وہ ہوگا جو کہ عوام کے حق میں بہتر ہوگا۔

موجودہ اسپیشل اکنامک زون کوفعال بنانےکی ضرورت ہے

اسد عمر نے تاجروں اور صنعت کاروں کویقین دلایا رواں سال ٹیکس کے نظام کو عام فہم بنایا جائے گا اور کہا کہ حکومت نے سخت معاشی فیصلے کئے مگر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، صنعتوں کودیاگیا بجلی اور گیس کا ریلیف اب سامنے آئےگا، ملک میں مینوفیکچرنگ کاشعبہ تنزلی کاشکار ہے، آئی ٹی شعبے کیلئے ریفارمز پیکج جلد لایا جائے گا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ نجکاری کی فہرست سے بہت سارےاداروں کونکال دیا ہے ، ایسے ادارے نجکاری فہرست میں شامل ہیں جن پر کام ہوسکتا ہے، نجکاری آسان عمل نہیں اس میں کئی سال لگیں گے، سرمایہ پاکستان کےنام سےفنڈزبنائیں گے،جس کے 11ممبر ہوں گے، نجی شعبےکو بھی سرمایہ پاکستان کے نام سے فنڈز میں نمائندگی دیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کفایت شعاری کے اقدامات کررہے ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بہت مواقع ہیں، بجلی کےشعبےمیں اوپن مارکیٹ پرتوجہ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں