اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

وزیرخزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں اضافے پر اعتراض کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دارطبقے پرٹیکسوں میں اضافے پراعتراض کومسترد کرتے ہوئے کہا تنخواہ دارطبقے پرٹیکس لگائے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ بنیادی اصولوں پر پیش کیاگیا، ٹیکس ٹو جی ڈ ی پی کو اگلے 3 سال میں 13فیصدپرلیکرجاناہے، کوئی ملک بتا دیں جو ساڑھے9فیصدٹیکس ٹوجی ڈی پی پرمینٹینبل ہے۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ زیادہ آمدن والوں پرزیادہ ٹیکس کانفاذہوگا، اور نان فائلرز کیلئے کاروبار کرنے پر ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -

تنخواہ دارطبقے پرٹیکس لگائے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے، نان فائلرزکیلے ٹیکس کی شرح بڑھا کرپینتالیس فیصد اس لیے کی تاکہ وہ سوچے فائلرزکی اصطلاح بھی ہے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ترجیح ہے، سب کوٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسزکادائرہ کاربڑھاناہے، ایف بی آر کی انفورسمنٹ جس طرح ہونی چاہئے تھی ایسی نہیں ہے ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی کرپشن ختم ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی فوری نہیں لگائی جارہی، عالمی مارکیٹ کو مانیٹر کریں گے ، پیٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ ہوگا پہلے ہی دن نہیں لگایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےاقدامات کئےہیں،31ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ،ٹیکس کا اطلاق جولائی سے ہوگا،ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں 2022میں ہی لانا چاہیےتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن نہیں بڑھی ، سوشل سیفٹی کے حوالے سے صوبوں سے بات کر رہے ، صوبوں کو جانے والی وزارتوں کو بند کردینا چاہئے تھا جو نہیں کیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم فیصلہ کریں گے ، جتنی چیزوں سے حکومت کو نکالتے جائیں گے مالی گنجائش بڑھتی جائے گی۔

آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کامشن پاکستان سےہوکرگیاہے، آئی ایم ایف سےبجٹ کے سلسلے میں ورچوئل ڈسکشن چل رہی ہے، آئی ایم ایف کےحوالےسےاب تک مثبت پیش رفت ہے، جب تک اسٹاف لیول ایگریمنٹ نہ ہو جائے کچھ بتا نہیں سکتا،امید ہےآئی ایم ایف کیساتھ جولائی تک اسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوجائےگا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئےاقدامات کررہےہیں ، ہم نقصان والی منسٹریز کے بندکرنے پر کام کررہے ہیں، کسی کی سم غلط بند ہوئی تو میں اسکی معافی مانگتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں