اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا معاہدہ ہونے کی امید ظاہر کردی۔
تفصیلات کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ امریکی قراردادکے جواب میں پارلیمنٹ کی قرارداد آئی ایم ایف پروگرام پر اثرانداز نہیں ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے، ان کے ساتھ ورچوئل ڈسکشن چل رہی ہے اور آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کے حجم پر بات چیت چل رہی ہے.
انھوں نے بتایا کہ ہمارے لئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیرہے، آئی ایم ایف پروگرام پر مثبت پیشرفت ہورہی ہے ،جولائی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی لڑکھڑاگئی تو معیشت کو بڑا نقصان ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی ،خواہش اوریقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہوگا۔