جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ کی برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی وزیر ڈولپمنٹ اینڈریو مچل سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ نے سازگار اقتصادی اشاریوں ،اصلاحاتی ایجنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، مالیاتی شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری کا اعتراف کیا گیا اور پاکستانی وزیر نے برطانوی وفد کوپاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر کے اگست میں شیڈول دورہ پاکستان پرپیشگی خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر کی عالمی بینک کےزیر اہتمام’’تیزنتائج اورعظیم تر اثرات کی گول میزکانفرنس‘‘میں شرکت

دوسری جانب وفاقی وزیر نے عالمی بینک کےزیر اہتمام’’تیزنتائج اورعظیم تر اثرات کی گول میزکانفرنس‘‘میں شرکت کی ، جس میں انھون نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کی کوششوں کو سراہتا ہے،عالمی بینک کےمطابق پاکستان2047 تک اعلیٰ درمیانی آمدنی والاملک بنے گا۔

کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پرایک واضح روڈ میپ پیش کیا، پاکستانی معیشت 2047 تک 3 ہزارارب ڈالرتک بڑھنےکی صلاحیت رکھتی ہے، موسمیاتی تبدیلی،ڈیجیٹلائزیشن اورانسانی ترقی پرعالمی بینک کی توجہ حکومتی ترجیحات کے مطابق ہے۔

وزیرخزانہ کی سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں شرکت

اس سے قبل وزیرخزانہ نے سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں انھوں نے پاکستان کے مستحکم معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی اور کم ہوتی مہنگائی، مستحکم کرنسی، زرعی شعبے کی مضبوط نمو سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ ایک بڑے پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے، ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام اہم ترجیحات ہیں۔

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے موسمیاتی تبدیلی،ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے کردار کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں