جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی مالیاتی کمیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، وفاق کی جانب سے قابل تقسیم محاصل میں چھ فیصد کمی کا مطالبہ متوقع ہےتاہم صوبے کسی بھی کٹوتی کے خلاف ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزیرِخزانہ اور اراکین کی شرکت کریں گے، اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن پر صوبوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیبر پختوانخوا سے پروفیسر ابراہیم،بلوچستان سے قیصر بنگالی، سندھ سے سلیم مانڈوی والا اور پنجاب سے بھی ایک ممبر شریک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء پر اختلافات تاحال برقرار ہیں، جس کے باعث آٹھویں این ایف سی ایوارڈ میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہورہا ہے۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ اشیاء پرٹیکس وصولیاں اور کروڈ آئل پر ایکسائز ڈیوٹی صوبوں کو منتقل کرنے اور بجٹ سے قبل نئے ایوارڈ کے اجراء کے مطالبات پیش کریگا۔

زرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی جانب سے قبائلی علاقہ جات اور نیشنل سیکیورٹی کیلئے تین تین فیصد محاصل مختص کرنے کا مطالبہ ہ تاہم صوبے اپنے حصے میں کمی نہیں چاہتے۔

نیا این ایف سی ایوارڈ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسم کے تنازعات کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار ہے، موجودہ این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کا بیالیس اعشاریہ دو فیصد وفاق جبکہ ستاون اعشاریہ پانچ فیصد صوبوں کے درمیان تقسیم ہوتا ہے ۔

تاہم معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کو پانچواں حصہ دار مانا جائے ۔

گزشتہ اجلاس میں دوصوبوں کے وزیرخزانہ موجودنہیں تھے۔جس کے باعث اجلاس مکمل نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں