اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تنازع ختم کرانے کی کوششیں: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملزمالکان کو آج بلالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملزمالکان کو آج بلالیا، اجلاس میں حکومت چینی برآمد کی اجازت دینے کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق شوگرملز مالکان اور حکومت کا تنازع ختم کرانے کی کوششیں جاری ہے ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور شوگرملز مالکان کے درمیان معاملات پر اہم اجلاس ہوگا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی نمائندگی مرکزی چئیرمین عاصم غنی عثمان اور حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد اور دستیابی سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا اور وزیر خزانہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سنیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اضافی چینی کی برآمد پر غور ہورہا ہے،ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، شوگرملز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن10لاکھ ٹن چینی کی برآمد کا معاملہ اٹھائے گی،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہملک میں تقریبا 20لاکھ ٹن اضافی چینی دستیاب ہے۔

ایسوسی ایشن نے گنے کی کرشنگ کو برآمد کی اجازت سے مشروط اور حکومت سے اضافی چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ اجازت نہ ہونے پر کو ئی شوگر مل چلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی، شوگر انڈسٹری کےپاس15جنوری2023تک کا اسٹاک موجود ہے۔

چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی عاصم غنی عثمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کی ایکسپورٹ پربات ہوگی، اس سال 80 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔

عاصم غنی عثمان کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمدکی اجازت ملنےکےبعدہی شوگرملزچلاناممکن ہے، امیدہے آج مذاکرات میں مسائل حل ہوجائیں گے۔

چینی ایکسپورٹ کئےبغیرکاشتکاروں کو300روپےمن گنےکی ادائیگی ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں