بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ انکی اصلیت جانتا ہوں، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔ ان کی کیا اصلیت ہے میں جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اصل کیا ہے میں اچھی طرح جانتا ہوں، عمران خان کیا خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں؟ خان صاحب نے ایف ای بی سی کے پیسے کیش کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔ بیرون ملک رقم بھجوانے کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم لے جانے پر پابندی نہیں ہے۔

پرویز مشرف نے 2001ء میں بیرون ملک رقم لے جانے کا قانون بنایا تھا، انہوں نے کہا کہ میں اب اس قانون کو تبدیل کرنے جارہا ہوں، دبئی میں 7.6 ارب ڈالر قانونی طور پر منتقل ہوئے ہیں، پانچ سال میں 7.6 ارب ڈالر کی پاکستان سے سرمایہ کاری کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف عمرے پر گئے ہوئے ہیں مجھے ان کے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں