جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، جہاں ملکی معاملات پر دونوں نے بات چیت کی،  وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملکی معاشی اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ہونے والے اہم فیصلوں پر  صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی مسائل کیساتھ اہم تعیناتی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر بھی صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار  نواز شریف کی ہدایت پر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں