اشتہار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا میں اہم ملاقاتیں جاری، پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں میں امریکا ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں جاری ہے۔

امریکی نائب وزیرخارجہ رامین تولوئی اور ڈونلڈ لو پاکستانی سفارتخانے پہنچے ، جہاں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےدیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ڈونلڈ لو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کےڈائریکٹرمشرق وسطیٰ جہاداظہور سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف قرض پروگرام پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسحاق ڈار نے سی ای او سعودی ترقیاتی فنڈ سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سعودی ترقیاتی فنڈکےآئندہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیرخزانہ نے کہا کہ سعودی وفدکا پاکستان میں خیرمقدم کیاجائےگا۔

سعودی ترقیاتی فنڈکےسی ای اونے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی بینک کے اعلی سطح کے وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر اور برطانوی وزیر اعظم کے نمائندے نیگل کیسے نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی اور سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے مناسب سپورٹ کا مطالبہ کیا۔

وزیر خزانہ سے برطانوی وزیر مملکت برائے کامن ویلتھ ویکی فورڈ نے بھی ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈار نے سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے خصوصی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کیلئے تجارت میں آسانی کو بھی سراہا۔

برطانوی وزیر نے مشکل وقت میں پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکاعزم ظاہرکیا ، اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں