وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام اب عارضی نہیں مستحکم ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام ہی حکومت کا اصل مقصد ہے اور اس سفر کو آگے لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے دہرائے پر پہلے بھی آئے تھے، گزشتہ دو سال سے معاشی اصلاحات پر کاربند ہیں، اداروں کی مدد سے معاشی استحکام کا ایجنڈا جاری رہے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آج فچ نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا جس پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ پڑھیں: امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیرِ خزانہ
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا ہماری معیشت پراعتماد کر رہی ہے اس لیے کامیاب کانفرنسز ہورہی ہیں، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں، آنے والے وقتوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعطم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، کل پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منزل کانفرنس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد نظر آیا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صنعتی ترقی اور اضافی وسائل بھی دستیاب ہوں گے، اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، ہمیں ریٹنگ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔