جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

’حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں جفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گول میز کانفرنس کا مقصد ادارہ جاتی سرمایہ کو فروغ دینا ہے، وزیر خزانہ نے کانفرنس شرکا کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

کانفرنس میں سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو آئی ایم ایف سے حالیہ معاہدے سے متعلق بتایا، محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نجکاری کے پلان پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، بہتر انتظام سے سرکاری اداروں کے نقصانات کم رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں