ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ نے پنشن کو حکومت پر بڑا بوجھ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے پنشن کو حکومت پر بوجھ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں، تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے، وفاقی کابینہ کے تنخواہیں نہ لینے سے خزانے پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی ناکارہ محکموں کو بند کرنے سے ہوگی، پالیسی ریٹ کو اس سال کم کیا جائے گا، جذباتی تقریر تو ہر کوئی کرسکتا ہے مگر گراؤنڈ پر کام کرنا مشکل ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو اگلے دو، تین سال میں 13 فیصد پر لے کر جانا ہے، چھوٹے تاجر پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا، چھوٹے تاجر پر پہلے ٹیکس نہیں لگا اس لیے آپ سب اعتراض کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز کا ٹیکس اتھارٹی کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا، صنعتکار ایف بی آر کے کسی شخص کو انٹرٹین نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کی ہمیشہ تعریف کی، مشکل فیصلوں کی وجہ سے انڈسٹری مشکل میں ہے، بجٹ سے متعلق تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی پی پیز پر تھوڑا سا کام ہوا تھا، ہم بھی چاہتے ہیں آئی پی پیز کے مسئلے کو حل کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی ٹیکس آمدن کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، صوبوں کے ساتھ مشاورت سے فارم ہاؤس اور بڑے گھروں پر ٹیکس لگائے گئے ہیں، ملک کے لیے سب کو مل کر سوچنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں