12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔

- Advertisement -

آزاد کشمیر کے بقایاجات کی مد میں 55 ارب کی منظوری پر غور کیا جائے گا جبکہ ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

چمن بارڈر پر کام کرنے والے ڈیلی ویج ورکرز کیلئے خصوصی ریلیف کی منظوری کا امکان ہے، خریف سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور ہوگا۔

پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری متوقع ہے ، پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو جنوری سے جون تک کی تنخواہ جاری کی جائے گی۔

نیکسٹ جنریشن موبائل برانڈ بینڈ سروس کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل میں نظرثانی متوقع ہے ، وزارت داخلہ اور ہاؤسنگ کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔

یو این مشن میں تعیناتی کیلئے پولیس یونٹ کیلئے فنڈز کا اجرا ایجنڈے میں شامل ہیں ، ای سی سی نیب کے فنڈز سے متعلق سمری پر بھی غور کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں