بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، وزیر خزانہ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کردیا ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدےکی امید ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر لگایا تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ ملک کاانحصاردرآمدات پرہےجس کی وجہ سےقرضوں کی ادائیگی کیلئےمزید قرض لیناپڑتاہے، ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک معیشت درآمدپرمبنی رہے گی ، ہمارے پاس ڈالرختم ہوتے رہیں گے، لوگ رشوت،کرپشن،ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آرپراعتماد نہیں کرتے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اشاریوں میں گذشتہ چند مہینوں کے دوران بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں جون میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تک گر گئی ہے جو مئی 2023 میں ریکارڈ 38 فیصد پر پہنچ چکی تھی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں جب کہ مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نو ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر زور دیا کہ ہمیں اگلے 2سے 3مہینوں میں اپنی مثبت کارکردگی دکھانا پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں