جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘آئی ایم ایف کی سخت شرائط پرعمل کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے، اس کے نتیجے میں قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکارہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی استحکام آنے کے بعد معیشت میں بہتری آئے گی، پاکستان معاشی مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرتا رہے گا اور جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پرعمل کےباوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے، معاہدہ نہ ہونے سے قرض کی نویں قسط تاخیر کاشکارہے

انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے آئی ایم ایف کی ایسی پیشگی شرائط کی مثال نہیں ملتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی ایک سال میں دگنی ہوچکی ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پیٹرولیم مصنوعات پرپچاس روپے لیوی عائد کی گئی ہے، مالی صورتحال میں بہتری کیلئے سال کےوسط میں اضافی ٹیکس عائد کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 9ماہ میں پاکستان میں وسیع البنیاداصلاحات متعارف کی گئی ، جس میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔

خیال رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو تیس جون تک ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقصد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں