اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نان فائلرز کیلئے 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے نان فائلرز کیلئے 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نان فائلرز کیلئے 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس لگانے کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے یومیہ کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی مخالفت کر دی۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ قانون کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے، یہ ٹیکس ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔

کمیٹی نے ٹرانزیکشن کی رقم کم کرکے 25 ہزار اور ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز دے دی، سعدیہ عباسی نے کہا کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر نہیں ہے، اس کا بینک اکاؤنٹ ہی نہ کھولا جائے۔

دوسری جانب کمیٹی نے 50 کروڑ سے زائد آمدن پر 7 فیصد سپر ٹیکس اور 40 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 6 فیصد کرنے کی سفارش کردی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 50 کروڑ آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی اور 40کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 8 فیصد سپر ٹیکس کی تجویز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں