تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں "مالی فراڈ” عروج پر پہنچ گیا

پڑوسی ملک بھارت میں ڈیجیٹل مالی فراڈ عروج پر پہنچ گیا ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں 42 فیصد بھارتی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے اور عوام کو نقد رقم کی جگہ ڈیجیٹل لین دین کی طرف راغب کرنے کی کوششوں کے باوجود بھارتی حکومت ڈیجیٹل مالی فراڈ پر قابون پانے میں ناکام ہے اور ایک محتاظ اندازے کے مطابق گزشتہ 7 سالوں سے وہاں یومیہ 100 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا فراڈ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بھارتی اس مالی فراڈ کے اپنی قیمتی دولت سے محروم ہوچکے ہیں۔

ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں 42 فیصد ہندوستانیوں کو کبھی نہ کبھی مالی فراڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مالی دھوکا دہی کا شکار افراد میں سے 74 فیصد لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں اس فراڈ میں گنوائے گئی ان کی رقم بھی واپس نہیں ملی ہے۔

سروے کے مطابق 29 فیصد لوگ اپنے اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ کا پن نمبر رشتے داروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جب کہ 4 فیصد لوگ اپنے گھریلو یا پھر دفتر کے اسٹاف کے ساتھ یہ پن نمبر شیئر کرتے ہیں۔ سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ 33 فیصد شہری اپنے بینک اکاؤنٹ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم پاس ورڈ، آدھار، پین نمبر کو ای میل یا پھر اپنے کمپیوٹر میں رکھتے ہیں۔ 11 فیصد لوگوں نے تو یہ تمام ڈیٹا اپنےموبائل کے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔

لوکل سرکلس کے سروے میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ، فلائی بائے نائٹ ای-کامرس آپریٹرس، کریڈٹ-ڈیبٹ کارڈ فراڈ کے ذریعے سب سے زیادہ دھوکہ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ آر بی آئی مسلسل لوگوں کو فنانشل فراڈ سے بچنے کے لیے آگاہ کرتا رہا ہے، ساتھ ہی ایسے واقعات ہونے پر فوراً رپورٹ کرنے کا مشورہ دیتا رہا ہے۔ لیکن صرف 17 فیصد ہی ایسے لوگ ہیں جنھیں فنانشیل فراڈ کا سامنا کرنے کے بعد ان کے پیسے واپس ملتے ہیں۔ یعنی مالی دھوکا دہی کی شکایت کرنے والے ہر 6 افراد میں سے صرف ایک شخص کو ہی پیسہ واپس مل پاتا ہے۔

مائیکروسافٹ 2021 کے گلوبل ٹیک سپورٹ اسکیم ریسرچ رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھارت میں صارفین نے 69 فیصد آن لائن فراڈ کا سامنا کیا ہے۔ آر بی آئی کے ڈاٹا کے مطابق 22-2021 میں 60414 کروڑ روپے کا فنانشل فراڈ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 7 سالوں میں ہندوستانی تقریباً 100 کروڑ روپے روزانہ فنانشیل فراڈ کے سبب گنوا رہے ہیں۔

ڈیجیٹل مالی فراڈ کے بڑھتے معاملات کو دیکھ کر بینکوں کے ذریعے بھی متعدد بار لگوں کو اس معاملے میں احتیاط کرنے کا کہا گیا لیکن کئی بار لوگ صرف ایک لنک کلک کرکے ہی اس دھوکے کا شکار ہوجاتے ہیں اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دوران لوگوں کو کئی بار زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -