جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تیز نگاہ والے ہی اس تصویر میں‌ کارٹون تلاش کر سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اس تصویر میں ایک مشہور کارٹون کریکٹر تلاش کرنا ہے، لیکن صرف تیز نگاہ والے افراد ہی ایسا کر سکتے ہیں۔

یہ آپٹیکل الوژن ایک کڑے امتحان کی طرح ہے، کیوں کہ اس میں کارٹون کو تلاش کرنا بالکل بھی آسان نہیں ہے، اکثر لوگ اس میں ناکام بھی ہو جاتے ہیں۔

اس تصویر کے ذریعے آپ زبردست قسم کے بصری دھوکا کا سامنا کریں گے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو کارٹون کریکٹر تلاش کرنے میں کافی دیر لگ جائے، لیکن اگر آپ نے یہ چیلنج قبول کر لیا ہے تو پھر ہمت مت ہاریں۔

یہ آپٹیکل الوژن بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے، اور بہت سے لوگ اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں، تاہم، کئی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کافی مشکل ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں کارٹون کردار تلاش کر سکتے ہیں؟

چلیں، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں کون سا کارٹون کریکٹر چھپا ہوا ہے، تو اس میں آپ نے تلاش کرنا ہے مشہور مکی ماؤس کو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں