فنون لطیفہ تخلیقی علم میں وہ شاہکار ایجاد کرتا ہے جسے دیکھ کر عقل انسانی حیران رہ جاتی ہے، آپ نے کئی مصوروں کی پینٹنگ دیکھی ہوں گی جن میں چھپے تاثرات تک پہنچنا ناممکن ہوا کرتا ہے تو کہیں کسی شاعر کا کلام سنا ہو گا جو آپ کو اپنی آپ بیتی محسوس ہو گی۔
حیران کردینے والے ایسے جواہر جا بجا پھیلے ہوئے ہیں ایسے ہی ایک معروف فوٹو گرافر نے جنگلات میں کھینچی ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں جانور کہیں منظر میں موجود تو ہوتا ہے لیکن آنکھ سے اوجھل رہتا ہے، فوٹو گرافر نے ان تصاویر کے ذریعے ثابت کیا کہ قدرت نے جانوروں کو اپنے ماحول سے اتنا ہم آہنگ رکھا ہے کہ وہ ماحول سے مشابہت کے باعث پہچانے بھی نہیں جاتے۔
وائلڈ لائف فوٹو گرافر کی یہ محنت جہاں قدرت کی ثنائی بیان کرنے پر مجبور کردے گی بلکہ آپ کی ذہانت کو بھی امتحان میں ڈال دے گی، بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ دی گئی تصاویر میں چھپے جانور کو تلاش کرنا ہے جس کے لیے آپ کے پاس محض 30 سیکنڈ کا وقت ہے۔
اگر آپ جانور کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پوسٹ کے نیچے دیئے گئے کمنٹ کے خانے میں جواب لکھ دیجیئے اور اپنے دوستوں کو یہ پوسٹ شیئر کر کے دل چسپ جوابات پائیں اور ذہانت کا امتحان لیں۔
ہمیں یقین ہے آپ کی ذہانت جانچنے کا یہ امتحان آپ کی بچپن کی یادیں تازہ کردے گا جب کسی اخبار یا میگزین میں پوچھے گئے ایسے سوالات کا جواب دینا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہوا کرتا تھا۔
اگر آپ کو یہ تصویر پسند آئی ہے تو اس اسٹوری کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں اور ان کی ذہانت کو چیلنج کریں۔