جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فرانزک آڈٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا پتہ لگایا جائے،چوہدری اعتزازاحسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے بل کاعنوان دی پاناما پیپرزانکوائری بل ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے غیرقانونی طریقے سے باہر بھیجوائی گئی رقوم کے خلاف تحقیقات کی جاسکےگی اور پیپلز پارٹی نے جو قانون بنایا ہے اس میں کوئی امتیاز نہیں برتا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بل کو نہ صرف یہ کہ منظورکریں گے بلکہ کُھلے دل کے ساتھ خود کو احتساب کیلئے بھی پیش کریں گے اور حکومتی وزراء کو بھی اس بل پرکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ بل قومی مفادکے تناظرمیں تیار کیا گیا ہےاس حکومت کو چاہیے کہ اس بل کی منظوری کے لیے اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرے۔

- Advertisement -

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں تقریبا 630 افراد کا نام آیا ہے اس لیے اس بل کا اطلاق بھی پاناما پیپرزمیں شامل تمام ناموں پریکسا ں ہوگا۔

انہوں نے کہا حکومت جمع خاطر رکھے یہ بل وزیراعظم کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں ہے انہوں نے کہا خود کو تحقیقا ت کیلئے پیش کرنے والوں سے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

آخر میں اپوزیشن لیڈرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا پاکستان کا سرمایہ خفیہ طور پر ملک سے باہر گیا ہے اورپاناما کا انکشاف کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ایک عالمی معتبر ادارے نے کیا اسی لیے بل کو سیاسی ایجنڈا نہ سمجھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں