جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

منفرد بھالو تلاش کرنے کا چیلنج، تصویر نے سب کو گھما دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو  پریشان کردیتیں ہیں کیونکہ ایک عام سی تصویر میں وہ چیز بھی موجود ہوتی ہے جو ظاہر ہونے کے باوجود بمشکل تلاش کی جاسکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں اور اداروں کی جانب سے نئی تصاویر اور کوئز آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر اوقات وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، یہ تصویر بھی اسی طرح آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر ایسی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو ایک بار پھر چیلنج دیا کہ وہ تصویر میں موجود منفرد بھالو تلاش کریں۔

ویسے تو یہ ایک عام تصویر ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بھالو بنے نظر آرہے ہیں اور اُن کے ہاتھوں میں تیر کمان ہیں مگر ان میں ایک ایسا بھی منفرد بھالو ہے جس کے ہاتھ میں تیر کمان کی جگہ دل موجود ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھیں اور تلاش کرنے کی کوشش کریں

کیا آپ کامیاب ہوئے؟

اگر نہیں تو اسکرول کریں اور سب سے آخری لائن میں آخر سے تیسرے بھالو کو غور سے دیکھیں، ہم نے آپ کی آسانی کے لیے اس کو سرخ دائرے سے واضح بھی کردیا ہے۔

کیا آپ بھالو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس میں جواب دیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں