تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چٹانوں میں گُم ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کو تلاش کریں

چٹانوں کے گرد پرواز کرتا ہیلی کاپٹر کہیں گُم ہوگیا ہے اسے صرف 10 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے کون ہے جو اس چیلنج کو قبول کرے گا؟

اگر آپ سرد موسم میں سست ہو رہے ہیں اور اداسی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ اس گیم کا حصہ بنیں اور اپنی اداسی اور سستی دور کرنے کے ساتھ ذہانت کا بھی امتحان لیں۔

آپ کے زیر نظر تصویر ایک چٹان کی ہے سینکڑوں فٹ بلند چٹانوں کے اوپر آپ کو کچھ عمارتیں بھی نظر آ رہی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان عمارتوں تک پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر راستے میں ہی کہیں گم ہوگیا ہے اب اس کو 10 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے۔ یہ پہیلی کچھ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

بصری دھوکے پر مبنی پہیلی بوجھنے کا یہ دماغی کھیل آپ کی بوریت اور اداسی کو اڑن چھو کردے گا تو کیا آپ تیار ہیں اس چیلنج کے لیے؟ اگر ایسا ہے تو تصویر کو ایک بار غور سے دیکھیں۔

تصویر دیکھ لی تو آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب۔

 

 

جلدی کریں گھڑی کی سیکنڈ کی سوئی ٹک ٹک کرتی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

 

 

آدھا وقت گزر گیا، کوئی کامیابی ملی، یا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

بس ذرا تصویر پر فوکس کریں ہمیں یقین ہے کہ آپ یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

ہیلی کاپٹر آپ کے سامنے ہی ہے بس ذرا اس پر فوکس رکھتے ہوئے دماغ اور نظروں کا تال میل ملانا ہے۔

جن لوگوں نے ہیلی کاپٹر ڈھونڈ لیا وہ مبارک باد کے مستحق ہیں جو لوگ تلاش نہیں کرسکے انہیں ہم بتا دیتے ہیں لیکن ہمت نہ ہاریں۔ ایسی پہیلیوں کو بوجھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تو ایک دن آپ اس میں ماہر ضرور ہو جائیں گے۔

تصویر میں چھپے ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کریں۔

آپ کی آسانی کے لیے ہیلی کاپٹر کے گرد دائرہ بنا دیا گیا ہے۔ دراصل ہیلی کاپٹر کا رنگ بھی چٹانوں کے رنگ جیسا تھا اور ماحول میں رچ بس کر اس کا دکھائی دینا اتنا آسان نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -