اشتہار

12 سیکنڈ میں کمرے میں پوشیدہ چابی تلاش کریں، نظر کا امتحان

اشتہار

حیرت انگیز

کمرے میں سامان بکھرا پڑا ہے اسی میں چابی بھی کہیں گم ہوگئی ہے کوئی ہے جو 12 سیکنڈ میں کمرے سے چابی تلاش کرکے بتا دے؟

نظری وہم پر مبنی تصاویری پہیلیاں اس مصرع کی عملی تفسیر ہوتی ہیں کہ ’’صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں‘‘ یعنی جس چیز کی تلاش ہوتی ہے وہ ہوتی نظروں کے سامنے ہی ہے مگر آرٹسٹ اتنی مہارت سے اسے منظر نامے میں پوشیدہ رکھتا ہے کہ سامنے ہوتے ہوئے بھی وہ نظر نہیں آتی اور یہی نظروں کا امتحان ہوتا ہے۔

اس بار ایسی ہی ایک تصویری پہیلی آپ کے سامنے ہے جس میں ایک کمرے کی تصویر ہے جس میں سامان ترتیب سے رکھا ہونے کے بجائے اِدھر اُدھر بکھرا پڑا ہے یہی وجہ ہے کہ کمرے کی چابی بھی اس میں کہیں گم ہے جو پہلی نظر میں دکھائی نہیں دے رہی اور آج کا چیلنج اس کو ہی تلاش کرنے کا ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ دی گئی 12 سیکنڈ کی مہلت میں چابی تلاش کرلیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ عقابی نظر رکھنے والے ہیں جس کی نظروں سے کوئی چیز مخفی نہیں رہ سکتے۔

اس کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ چابی تلاش کرکے آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کے پوشیدہ در کھول سکتے ہیں تو پھر تلاش شروع کریں۔ گھڑی پر ٹک ٹک کرتی سیکنڈ کی سوئی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر تصویر کو غور سے دیکھیں اور آپ کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ یہ تفریحی پہیلی آپ کے مشاہداتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ذہانت کا بھی امتحان ہے لیکن اگر آپ اپنے حقیقی آئی کیو لیولز کو جاننا چاہتے ہیں تو پیشہ ورانہ طور پر بنائے گئے آئی کیو ٹیسٹ ہی اس کو معلوم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

اگر آپ نے تلاش کرلیا ہے تو آپ ذہین ہونے کے ساتھ عقابی نظریں رکھنے والے شخص ہیں اب آپ اس پہیلی کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں میں شیئر کرکے ان کی مشاہداتی اور ذہنی صلاحیتوں کا امتحان لیں۔

اگر آپ 12 سیکنڈ میں چابی تلاش نہیں کرسکے ہیں تو بھی پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں چابی کہاں ہے لیکن اس نتیجے سے مایوس ہونے کے بجائے اس قسم کی پہیلیاں بوجھنے کی مشق جاری رکھیں تو آہستہ آہستہ آپ بھی اس میں ماہر ہو جائیں گے۔

چلیں نتیجہ جاننے کے لیے نیچے اسکرول کریں۔

Jagranjosh

آپ کی مطلوبہ چابی تصویر کے نیچے دائیں جانب رگبی بال کے ساتھ ہی زمین پر پڑی ہوئی ہے۔
توکس کس نے چابی تلاش کی اور کون ناکام رہا کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں اور پہیلی کی انفرادیت سے متعلق بھی آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں