بھلکڑ مچھلی پر بنی اینی میٹڈ فلم ’فائنڈنگ ڈوری‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تھری ڈی فلم 17 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تھری ڈی اینی میٹد فلم فائنڈنگ ڈوری کے نئے سنسنی خیز ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے۔
فلم ’فائنڈنگ ڈوری‘ کی کہانی بھلکڑ مچھلی کی ہے جو اپنے خاندان کی تلاش میں ہے۔ اس دوران اسے مختلف واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’فائنڈنگ ڈوری‘ فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے۔
فلم میں معروف ہالی وڈ اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ مچھلیوں کی دلچسپ شرارتوں سے بھرپور یہ فلم 17 جون کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔