اسلام آباد : پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں ملک میں 29.75فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا۔
فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد اور ملک میں بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنےوالے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ہیں، 40.56 فیصد آبادی15سال سےکم عمروالوں کی ہے۔
اس کے علاوہ 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے اور کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔