پاکستان کی بیٹربسمہ معروف پر پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بیٹربسمہ معروف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ بسمہ ضابطہ اخلاق لیول ون کے آرٹیکل2.8کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔
بسمہ معروف نے پاکستان ویمنزکپ میں میچ امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہ واقعہ پاکستان ویمنز کپ میں ڈائنامائٹس اور بلاسٹرز کےدرمیان میچ میں پیش آیاتھا۔
میچ کےدوران 40ویں اوور میں بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تھا۔ میچ امپائرز آل حیدر اور صباحت رشید نے واقعے کی رپورٹ دی جس پر میچ ریفری محمد انیس نے فیصلہ سنایا۔
بسمہ معروف نے میچ ریفری کا فیصلہ تسلیم کر لیا جس کے بعد مزید تفتیش کی ضرورت ختم ہو گئی۔