بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

لاہورہائی کورٹ کا بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانےکا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانے اور قانون شکنی پرلائسنس میں پوائنٹ سسٹم پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہیلمٹ پابندی سے سرپرچوٹ لگنے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔

عدالت نے ہائی کورٹ کے قریب ٹرنرروڈ پرتجاوزات ختم اوررکشوں پرپابندی کا حکم دیتے ہوئے چنگ چی اورسیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

ٹریفک پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ خواتین کے ہیلمٹ پہننے سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، خواتین کے لیے مخصوص ہیلمٹ تیارکرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول 27 دسمبرکومعیاری ہیلمٹ پراجلاس کرے گا۔ عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ اجلاس میں شامل ہوکر اپنی تجاویزدیں۔

عدالت نے بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان گھربھجوانے اور قانون شکنی پرلائسنس میں پوائنٹ سسٹم پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں دوران سماعت سی ٹی او کی جانب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔

سی ٹی او کی جانب سے بتایا گیا تھا تین ماہ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 4 لاکھ دو ہزار موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ مال روڈ پر ہیلمٹ نہ پہننے پر 47 ہزار موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں