منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

انگلیوں کی بناوٹ آپ کی حقیقی شخصیت کا راز کھولتی ہیں، جانیے کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہاتھوں کی لکیروں کے حوالے سے قسمت کا تعلق تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ہاتھ کی تین انگلیوں سے متعلق کچھ ایسے راز بتانے جا رہے ہیں جن کا تعلق براہ راست مرد و خواتین کی شخصیت سے ہے۔

کسی بھی شخص کی باڈی لینگوئیج یعنی اندز و اطوار، اُٹھنا بیٹھنا اس کی حرکات و سکنات، گفتگو اور اُس کا برتاؤ اُس کا ماضی حال اور مستقبل کسی حد تک ظاہر ہے۔

نیورو بیالوجی، سائیکالوجی اور فلاسفی کے ماہرین ان چیزوں کو بغور دیکھتے ہیں اور ان چیزوں کے مشاہدے سے ہی وہ شخصیت کے متعلق مکمل اوردرست معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

- Advertisement -

اسی تناظر میں ہاتھوں کی انگلیوں کی ساخت اور بناوٹ بھی انسانی شخصیت کا آئینہ دار ہوتیئ ہیں، ماہرین نے انگلیوں کی شکل اور شخصیت کے درمیان تعلق کو دریافت کرکے کچھ دلچسپ نفسیاتی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

زیر نظر تصویر میں ہاتھ کی انگلیوں کی اشکال شخصیت کا تعین کیسے کرتی ہیں؟ یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ کیا آپ کی انگلیاں سیدھی ہیں؟ یا نوک دار انگلیاں؟ یا گھٹی ہوئی انگلیاں؟۔

یہ تحقیق آپ کے بارے میں آپ کی پرسنالٹی ٹیسٹ کی طرح ہے، آپ کی پسند یا ناپسند، ترجیحات، آپ کی سوچ، آپ کی جذباتی ذہانت اور آپ کے آئی کیو لیولز کے بارے میں جاننے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

آئیے اب اصل موضوع کی کی جانب آتے ہیں۔ اپنی انگلیوں کو بغور دیکھیں کہ آپ کی انگلیاں آپ کی شخصیت کا تعین کیسے کرتی ہیں اور آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

1: سب سے پہلے سیدھی انگلی کی شکل والی شخصیت

Finger Shape Personality Test Straight Finger

اگر آپ کی انگلیاں سیدھی ہیں تو آپ کی شخصیت کے خدوخال ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ایک انتہائی ایماندار انسان ہیں جو نہ جھوٹ بولتے ہیں اور نہ ہی جھوٹ برداشت نہیں کر سکتے۔ آپ دھوکہ دہی یا فراڈ کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔

کیونکہ آپ خود ایک قابل اعتماد شخص ہیں اور اسی لیے آپ کسی ایسے شخص کی توقع رکھتے ہیں جس پر آپ بھی مکمل بھروسہ کرسکیں۔ آپ اپنے جذبات کو بہت اچھے طریقے سے قابو پاسکتے ہیں ہیں تاہم آپ اندر سے بہت جذباتی بھی ہیں۔

آپ کی بہترین خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ کبھی بھی کسی چیز یا کام کو ادھورا نہیں چھوڑتے اگر آپ نے کوئی پروجیکٹ شروع کیا ہے تو آپ اسے مکمل کرکے ہپی دم لیں گے۔

مجموعی طور پر آپ ایک مہربان اور بڑے دل والی شخصیت ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں۔

نمبر 2 : انگلیوں کی شکل والی شخصیت

Pointed Finger Shape Personality Traits

اگر آپ کی انگلیاں نوکیلی ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خواب دیکھنے کے شوقین ہیں، آپ افسانوی اور محبت کی کہانیوں پر پورا یقین رکھتے ہیں جہاں کوئی آپ کو پیار کرے گا، سمجھے گا اور قبول کرے گا کہ آپ کون ہیں۔

آپ ایک بہت وفادار دوست اور ساتھی ہیں کبھی کبھی حقیقت سے آپ کا رابطہ نہ ہونا بھی آپ کو زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ پرجوش ہیں اور اپنے مقاصد اور خوابوں پر گہرا یقین بھی رکھتے ہیں۔

آپ عام طور پر معاشرے میں قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پراپنا کردار ادا کرتے ہیں تاہم بعض اوقات آپ کی مہربانی اور وفاداری آپ کو مصیبت میں ڈال دیتی ہے جس سے لوگ آپ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

نمبر 3 انگلی کی شکل والی شخصیت

Knuckled Finger Shape Personality Traits

اگر آپ کی ایسی انگلیاں ہیں تو آپ کی شخصیت ان خصوصیات کو ظاہرکرتی ہیں کہ آپ آسان اور کھلے ذہن کے مالک انسان ہیں، آپ کی سخاوت کی کبھی کبھی کوئی حد نہیں ہوتی۔

آپ کی سچائی آپ کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اگر آپ کو یقین ہے کہ سب کچھ صحیح ہے تو آپ اس پر آخری حد تک قائم بھی رہتے ہیں۔

جس طرح سے آپ گفتگو کرتے ہیں یا لباس پہنتے ہیں، آپ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں آپ کو آسانی ہوں۔ آپ ایسے حالات سے دور رہنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جو آپ کو پریشان کرسکتے ہوں۔

کسی بات پر غصہ کرنے کے بعد اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ غلطی پر تھے تو آپ فوری طور پر معافی مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

آپ چیزوں اور چھوٹی چھوٹی تلخیوں کو آسانی سے نظر انداز کردیتے ہیں تاہم آپ ایسے معاملات کو درگزر نہیں کرتے جو آپ کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہوں۔

آپ شائستہ ہیں لیکن آپ کے اندرونی حلقے میں صرف چند ایک ہیں۔ آپ کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ دکھاوا نہیں کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں