جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

فن لینڈ اور سوئیڈن؛ روس نے نتائج سے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگےریابکوف نے ماسکوں میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے نیٹو میں شمولیت سے ان کے ممالک کی سیکورٹی اور سلامتی مضبوط نہیں ہو گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مذکورہ ممالک کی نیٹو رکنیت کے فیصلے سے فوجی تناؤ کی سطح میں اضافہ ہو گا جس کے حقیقیت میں خوفناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی جانب سے آئندہ ایک دو روز کے دوران نیٹو میں شمولیت کے لیے باقاعدہ درخواست دیے جانے کا امکان ہے۔

روس متنبہ کر چکا ہے کہ برسلز کی طرف سے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کا فیصلہ خود اس 27 رکنی بلاک کے خاتمہ کر دے گا۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے فروری کے آخر میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کو یورپی یونین کے بلاک میں شامل کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں