پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی،سماجی ترقی کا خاکہ پیش کیا۔

وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبےمیں جرات مندانہ اصلاحات کےعزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسوقت اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے، معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی معیشت سنبھالی تھی جومشکلات کا شکار تھی، جی ڈی پی اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، اب ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاعتماد بحال کیا اور ترقی کاعمل دوبارہ شروع کیا، استحکام خودکوئی منزل نہیں بلکہ ترقی کاذریعہ ہے، پاکستان میں ترقی کے بڑے مواقع ہیں، معدنی وسائل، آئی ٹی شعبےمیں توسیع، گرین انرجی منصوبے ہیں، انسانی ترقی مسلسل اورجامع ترقی کے لیے بنیادی چیز ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے عوامی قرض کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد سے 67.2 فیصد کردیا، قرضوں کےحجم کو درمیانی مدت میں 60 فیصد سے بھی کم کیا جائے گا، قرضوں میں کمی کیلئے مالیاتی ذرائع میں اضافہ، ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائےگی، نجکاری سے ہرسال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے، نجکاری کا عمل شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مبنی ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مالیاتی شعبےمیں ڈیجیٹل بینکنگ،کیپٹل مارکیٹس ،گرین فنانس کوفروغ دیاجائیگا ساتھ ہی انفراسٹرکچراور زراعت میں ماحولیاتی مزاحمت کو شامل کیا جائے گا۔

انھوں نے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک پروگرام اس سلسلے میں اہم سنگ میل ہیں، مہنگائی میں تاریخی کمی ہو چکی ہے جواب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے، اسوقت پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 60سال میں سب سے کم ہے اور زرمبادلہ ذخائر دوگنا ہوگئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روپے کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، مارچ2025میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالرسےزائدرہا،بیرونی سرمایہ کاری میں 44فیصد، آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ترسیلات زر38ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان ہے، 24سال بعد پہلی بار مالیاتی سرپلس حاصل کیا گیا جبکہ فچ نےپاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کیساتھ اپ گریڈ کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں