جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دپیکا پڈوکون کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت فلم 83 کے فلمسازوں کے خلاف دھوکا دہی اور مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی عدالت میں ورلڈ کپ 83 سے متعلق فلم بنانے والوں پر دھوکا دہی اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت شکایت درج کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ایک فنانسر نے دھوکا دہی، مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت فلم 83 کے فلمسازوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

- Advertisement -

ساجد ناڈیاوالا، کبیرخان اور دیگر 4 افراد کی طرح دیپیکا پڈوکون بھی 83 کے فلمسازوں میں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھی تنازع کا حصہ بن گئیں اور شکایت میں اُن کا نام بھی شامل ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ایونٹ 1983 پر بنائی گئی فلم کے خلاف یو اے ای کے فنانسر نے ممبئی کی اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم 83 کے میکرز کے خلاف سازش اور دھوکا دہی کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔

ایف زیڈ ای نے شکایت کے ذریعے تعزیرات ہند کی دفعہ 405، 406 مجرمانہ خیانت، 415، 418 اور 420 یعنی دھوکا دہی اور 120 بی مجرمانہ سازش کے تحت تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ انہوں نے اچھے منافع کے وعدے پر فلم میں 16 کروڑ روپے لگائے تھے، اس حوالے سے دو معاہدے ہوئے، جن کے تحت ہم شیئر ہولڈر بن گئے۔

ایف زیڈ ای نے درخواست میں بتایا کہ جس کمپنی سے ہم نے معاہدہ کیا تھا، اُس نے معاہدوں کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے ہمیں دھوکا دینے، ہمارے فنڈز ضائع کرنے اور نقصان پہنچانے کی جان بوجھ کر کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں