جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ اروندتی رائے کیخلاف 14 سال بعد مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی مصنف اروندتی رائے کے خلاف ان کے بیان کے 14 سال بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف مصنف اروندتی رائے نے بیان دیا تھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے ان کے اس بیان پر 14 سال کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اروندتی رائے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی۔

- Advertisement -

بھارتی منصنف اروندتی نے 14 سال پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ فوجی طاقت اس کا حال ہے۔

اروندتی رائے اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نئی دہلی کی عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں