پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بغیر ایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی کمیٹی برائے ایجو کیشن کے اجلاس میں بغیر ایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز کیخلاف ایف آئی آر کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن کا عرفان صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں بغیرایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز کیخلاف ایف آئی آر کی ہدایت کردی گئی۔

کمیٹی نے ایچ ای سی کو ہدایت کی ایسی یونیورسٹیز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور اب تک جو طلبا تعلیم مکمل کر چکے انہیں تحفظ فرہم کیاجائے۔

اس سے قبل اجلاس میں وفاق کی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وفاق میں طلبہ کی یونینز پر قانون سازی کے بل پر غور کیا گیا ، اس دوران سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ وزیر ، سیکریٹری نہ ہوئے تو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ماضی میں یونینز ہوتی تھیں تو سیاسی تربیت ہوتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں