پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

کےپی ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر صوبے میں درج کرسکتے ہیں، وزیرقانون

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ کےپی ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر صوبے میں درج کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون کےپی آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کا قتل انگلینڈ میں ہوا مگر مقدمہ کراچی میں درج ہوا تھا، کےپی ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ کےپی ہاؤس پر حملہ ملک کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے، آئینی عدالت کا قیام سپریم کورٹ کے متوازی عدالت قائم کرنا ہے۔

- Advertisement -

وزیرقانون کےپی آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ارکان پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ ہماری طرف آؤ ورنہ نااہل کردیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فارم 47 کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے، فارم 47 والے حلقوں کا فنڈ فارم 45 کے ایم پی ایز کو دینگے۔

آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بدلہ لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں