اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

9 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کی ایف آئی آر درج ، 16 مشتبہ افرادگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگو : خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 9 سالہ بچی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے ک مدیحہ قتل کیس میں16 مشتبہ افراد کوگرفتار کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے سروخیل میں9سالہ بچی کے قتل کی ایف آئی آرتھانہ دوآبہ میں درج کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعدزیادتی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مدیحہ قتل کیس میں16 مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیا۔

مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

گذشتہ روز درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلابھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ  دیگر نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، جس کی حتمی رپورٹ 24 گھنٹےمیں آئےگی۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے بچی کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی اوہنگو کو مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں