جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی، گلستان جوہر میں بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے میں گلستان جوہر میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دھماکے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے کے سب انسپکٹر جاوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق 12 بجکر 10 منٹ پر مددگار 15 پر شہری نے دھماکی اطلاع دی، جائے دھماکا سے پلاسٹک کے ٹکڑے، بارودی مواد کے شواہد ملے، دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، 300 گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں دھماکا بم کا تھا، تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے کا مقصد کیا تھا، سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے کچھ لیڈ ملی ہیں اس پر کام ہورہا ہے، کراچی بڑا شہر ہے بہت سے گروپ کام کررہے ہوتے ہیں، کراچی پولیس ودیگر اداروں نے بہت سے لوگ پکڑے ہیں۔

سید کلیم امام نے کہا کہ بہت سی ایسے وارداتیں ناکام بھی بنائی ہیں، یہ بھی ہوسکتا ہے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد ہو، کچھ اور گروپ ہیں جو چاہتے ہیں کراچی میں امن خراب ہو۔

آئی جی سندھ کے مطابق چینی قونصلیٹ حملے سے متعلق خاصی لیڈ ملی ہیں، کافی لوگ پکڑے گئے، پشت پناہی کرنے والوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام گلستان جوہر پرفیوم چوک پر کی جانے والی محفل میلاد کی تقریب میں دھماکا ہوا تھا جس کے تنیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں