جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

ٹک ٹاکر حریم شاہ پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبادمیں ٹک ٹاکر حریم شاہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اسلام آباد کے تھانے گولڑہ شریف میں درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ان پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حریم شاہ پر تشدد ان ہی کی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کو 18 مارچ کو ان کے فلیٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقدمے کے متن میں حریم شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی سے شوٹنگ کے لیے 16 مارچ کو اسلام آباد آئی، 18 مارچ کو بہادر شیر آفریدی اور عائشہ ناز فلیٹ پر آئے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

حریم شاہ نے پولیس کو بتایا کہ دونوں نے فلیٹ میں داخل ہوتے ہی تشدد شروع کردیا، تشدد کے بعد بہادر شیر آفریدی، عائشہ ناز فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑ مارا تھا، انہوں نے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں