منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ریلی میں آتش بازی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ریلی میں آتشبازی پر شیخ رشید سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، انتخابی مہم کے دوران دکانداروں اور کارکنوں نے خوب آتش بازی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم پر نکلے تو انھیں دیکھ کر دکانداروں نے آتش بازی کی، جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جب کہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق آتشبازی پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی ہے، آتشبازی سے ملحقہ رہائشی آبادی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید راولپنڈی کے حلقہ 60 اور 62 سے امیدوار ہیں اور  حلقہ این اے 62 میں انتخابی مہم کے دوران دکان داروں اور کارکنوں نے خوب آتش بازی کی تھی۔


مزید پڑھیں : ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے شیخ رشید کا عوامی انداز، ویڈیو دیکھیں


یاد رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید احمد اپنے حلقے کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نیا انداز اپنایا، جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوا تھا۔

شیخ رشید احمد نے تندور میں روٹیاں لگائیں اور پکنے کے بعد باہر نکال کر خریدار کو کاغذ میں لپیٹ کر نہ صرف تھمائی بلکہ اپنے ہاتھ سے تندور میں روٹی بھی لگائی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں