منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی فردوس عاشق اعوان نے آج بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اوربعد ازاں  تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفردوس کا پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ ان کی شمولیت سے پنجاب میں تحریک انصاف اور مضبوط ہوگی۔

عمران خان کا مذید کہنا تھا کہ ملک کے لیے ذاتی مفادات سے بالاترہو کرفیصلے کرنے ہوں گے اس لیے ہر وہ شخص جو قوم کا درد دل میں رکھتا ہے آگے بڑھے اور اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت اورمنشور پرمکمل اعتماد ہے اسی لیے بطور کارکن تحریک انصاف کا پرچم تھاموں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے مذید کہا کہ عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں اور ملک کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کچھ روز قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار سے ملاقات کر کے *تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار* کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں