تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

"پانامہ رانی کا ذکر واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے؟”

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مریم نواز کی جانب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری دلیر آدمی کی بیٹی ہےجو مشکل پر دم دبا کربھاگ جاتا ہے، لاڈلی بتائے مودی کو گھربلا کرپگڑیاں پہنانے والا واپس کب آرہا ہے؟، راجکماری کرپشن کےگاڈ فادر کو بیچارہ اور معصوم پیش کرتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پانامہ رانی اتنا ذکر اپنے ابا جی کا نہیں کرتی جتنا عمران خان کا، پانامہ رانی کا ذکر واضح کرتا ہے کہ کون کس کے اعصاب پر سوار ہے، جھوٹوں کی راجکماری کو جھوٹی قسمیں اٹھانے پر شرم آنی چاہئے،لیکن کہاں؟۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہنا تھا کہ راجکماری دل پشوری کرنےکیلئے کشمیر میں تن، من اور دھن سے انتخابی مہم کرے، نتائج گلگت بلتستان سے مختلف نہیں ہوں گے۔

گذشتہ روز اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مرچکا ہے، شہزادے کے وار پر مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کینزوں کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آچکا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے شاہی خاندانوں کی سیاست عوامی طاقت سے تہس نہس کردی، کرونا وائرس پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والی اپوزیشن کو بقا کے لالے پڑے ہیں۔

Comments

- Advertisement -