اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔
اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے،آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 15, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ توآپ کے آقا نے بھی کیا۔
شاہد خاقان بتائیں ایربلو منافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں،ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی تو آپ کے آقا نے بھی کیا ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 15, 2019