اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اور پھوپھو کی کرپشن پرڈالیں اور بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ کےعوام چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑےہوئےہیں، گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا خوف بلاول کی چیخ پکارمیں نظرآیا، بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اورپھوپھو کی کرپشن پرڈالیں،
سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 13, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا گھوٹکی ضمنی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے شروع کردیا، حکومت آپ کی،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول میں مہم چلائے، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟
بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا۔سندھ میں میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول کے ساتھ مہم چلائے۔پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 13, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جو الیکشن آپ جیتں وہ آزاداور منصفانہ جو ہار جائیں وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟ رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتےبچوں کا حساب دیں۔
جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ،جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔
بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 13, 2019