لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں”ن لیگ کی پہچان منفی سیاست” عروج پر ہے ، مجرموں اورقبضہ مافیاکےخلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ اور قوع پذیر نہ ہونےوالےواقعےکوعطاتارڑکی گرفتاری قراردیا دے کر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈسکہ ضمنی الیکشن مہم میں "ن لیگ کی پہچان منفی سیاست” عروج پر؛
کبھی منشیات فروش عادی مجرموں اور قبضہ مافیا کےخلاف کارروائیوں کو سیاسی رنگ دیا جارہاہے تو کبھی وقوع پذیر ہی نہ ہونے والے واقعہ کو عطاء تارڑ کی گرفتاری قرار دیکر مظلوم بننے اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 13, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کان کھول کرسن لے،عوام اورحکومت اوچھےہتھکنڈوں سےمرعوب نہ ہوں گے اور بھونڈی حرکتوں سے کرپٹ لیگ مزیدخود کو بےنقاب کرے گی، ن لیگ ضمنی انتخابات کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائزکیلئےتیار رہے۔
ن لیگ کان کھول کر سن لے: عوام اور حکومت آپکے ان روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہ ہوگی! بلکہ ایسی بھونڈی حرکتوں سے یہ کرپٹ لیگ خود کو مزید ایکسپوز کریگی۔ اپوزیشن خصوصا ن لیگ خاطر جمع رکھے اور ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن میں بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 13, 2021