پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسلام کا نام لے کر چندہ مہم پر نکلے قائدین ہوش کے ناخن لیں، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلام کا نام لے کر چندہ مہم پر نکلے قائدین ہوش کے ناخن لیں، نام نہاد سیاست دانوں کا چورن اب کہیں بکنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا، کشمیریوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، قوم نے یک زبان ہوکر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا، دلوں میں بسنے والے تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا: فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی آمد پر ایئرپورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، عمران خان کل میرپور آزاد کشمیر جائیں گے، وزیراعظم اور حکومت زلزلہ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مشن کشمیر میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے، اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہوتا ہے، مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں