اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوری قوم نے لندن میں شہبازشریف کوبھاگتے دوڑتے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکرکسی پراحسان نہیں کیا، عدالت نے2 ہفتے کا ریلیف دیا، شہبازشریف نے 2 ماہ میں تبدیل کردیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم نے لندن میں شہبازشریف کوبھاگتے دوڑتے دیکھا، جس بیماری کا ذکرکیا جا رہا ہے اس میں ایسا ممکن نہیں، بیماری کے نام پرقوم کی دل آزاری کی جا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے مسائل شریف خاندان کے پیدا کردہ ہیں، اس قوم نے بہت فریب کھایا ہے، مزید انہیں شکارنہ کریں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اپنے چہرے سے کرپشن کے داغ صاف کرے پھر حکومت گرانے کی بات کرے، اپنا چورن بیچنے کے بجائے منی لانڈرنگ سے بنائی جائیدادیں بیچ کرپیسہ واپس کریں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کی آنیاں جانیاں سےعوام کو کیا فائدہ ہے، انہوں نے کون سا ورلڈ کپ جیتا ہے۔
شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔