اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رہبرکمیٹی کوخود رہبری کی ضرورت ہے، رہبر کمیٹی مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔
رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے,مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 21, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم آئین کی حکمرانی اوربلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، قوم گواہ ہے سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق،امین قرار دیا، کون بد دیانت ٹھہرا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ رہبرکمیٹی کوخود رہبری کی ضرورت ہے، رہبر کمیٹی مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔