اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے ظفر وال میں ہونے والے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

ان لوگوں کو تو سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا تھا، مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے،جلسوں میں جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے، ن لیگ کی پالیسی ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نسل درنسل غلامی کا دور گزر گیا، اب عوام راج کرے گی، پاکستان کا قانون اب آزاد ہوگیا ہے، اب عوام کی حکمرانی ہے، قوم کی ہر بیٹی راج کماری ہے۔

گزشتہ رات وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران آڈیو کے مسئلہ پر معاون خصوصی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی صورتحال کے باعث سگنل اور تکنیکی مسائل پیش آئے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے  ایسے تیر پھینکے جو نشانے پر لگے ہیں، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، ن لیگ نااہل اور نالائق نہ ہوتی تو قوم کو اس نہج پرنہ چھوڑتی۔

مزید پڑھیں: ظفر وال ، مریم نواز کا دھواں دار خطاب، حکومت پر کڑی تنقید

واضح رہے کہ ظفر وال میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا گیا اس دن سےترقی کا سفر رک گیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم کے گزشتہ روز کے خطاب پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے جو شخص کہتا تھا کہ امیر کے لئے اور غریب کے لئے ایک قانون ہوگا، آج وہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کواقامہ جیسے مذاق پر حکومت سے ہٹا دیا گیا، نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا اس دن سےترقی کاسفر رک گیا، نیب نوازشریف پر اب ایک اور مقدمہ بھی بنا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں