پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عمران خان اورٹرمپ ملاقات سےمثبت اثرات رونما ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بیانیے کو تحفظ دینے امریکاگئے ہیں ، پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑرہی ہیں، آج وزیراعظم اورامریکی صدرکی اہم ملاقات ہونے جارہی ہے, عمران خان اور ٹرمپ ملاقات سے مثبت اثرات رونما ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان  کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے آج وزیراعظم اور امریکی صدر کی اہم ملاقات ہونے جارہی ہے ، آج پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑنے جارہی  ہیں ، پاکستان کے  بیانیے کو کمزور کرنے والی سازشوں کو کل اندازہ ہوگیا ہوگا۔

پاکستان کے بیانیے کو کمزور کرنے والی سازشوں کو کل اندازہ ہوگیا ہوگا

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بہترین استقبال پر شکرگزارہیں ، عمران خان اورٹرمپ ملاقات سے مثبت اثرات رونما ہوں گے، آج دانستہ طور پر پاکستان مخالف عناصردم توڑنے جارہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں پاکستان مخالف بیانیےکو رد کر دیا، شکرگزار ہوں اوورسیز پاکستانیوں کا جن کا دل پاکستان کیساتھ ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان نے کہا ٹرمپ پاکستان سےمتعلق مخصوص سوچ اور ذہن رکھتے تھے، عمران خان قومی سلامتی، مفاد کا بیانیہ دنیا میں پروموٹ کرنے نکلے، مٹھی بھر عناصر پاکستان کے بیانیے کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے، پاکستان سے باہر ہم سب کا ایک بیانیہ اور ایک شناخت ہونی چاہیے۔

عمران خان قومی سلامتی، مفاد کا بیانیہ دنیا میں پروموٹ کرنے نکلے

ان کا کہنا تھا عمران خان پاکستان کے بیانیے کو تحفظ دینے امریکاگئے ہیں، دورے سے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کیا جائے گا، ہمیں پاکستان کوکمزور کرنے والے کندھوں کی تلاش نہیں کرنی چاہیے۔

معاون خصوصی نے کہا دنیا میں سبز پاسپورٹ کے وقار میں اضافہ ہونے جارہا ہے، رائےونڈکی رائے فیملی پر پھر کسی وقت بات ہوگی، ماضی میں دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو دیکھا جاتا تھا، آج پاکستان کو محبت، امن کے عملدار کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔

پاکستان کی لیڈرشپ امریکا پاکستان کے بیانیے کا تحفظ مانگنےگئی ہے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سب کا ایک ہی بیانیہ قوم و ملک کا مفاد ہونا چاہئے، پاکستان کی لیڈر شپ امریکا کسی تنظیم سے فنڈز مانگنے نہیں گئی، لیڈر شپ پاکستان کے بیانیے کا تحفظ مانگنےگئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے نوٹسز کا مذاق اڑایا جارہا ہے، پوری دنیا نے عمران خان کی کارکردگی پر اعتماد کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا رواج بن گیا فورسز پر الزام تراشی اور پوائنٹ اسکورنگ کرنی ہے، آپ کی وکالت ہوگی حقدار کا حق دینا ہی عمران خان کا وژن ہے، 25 جولائی قوم یوم احتساب کے طور پر منائے گی، 25 جولائی کوآپ دیکھ لیں گے عوام کس کے ساتھ ہیں۔

25 جولائی قوم یوم احتساب کے طور پر منائے گی

فردوس عاشق اعوان نے کہا فاٹا الیکشن میں 2 نامور پہلوان جماعتوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، عوام نے ان دونوں پارٹیوں کی سیاست کورد کردیاہے، عوام ان کے مک مکا اورگٹھ جوڑ سے بخوبی آگاہ ہیں۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ میں تبدیلی آپ کےووٹ کیساتھ جڑی ہے، سندھ میں جمہور دم توڑ رہا ہے اور ایڈز زدہ ہوکر مر رہا ہے، آپ کا جمہور پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہا ہے، یہاں جمہور کی نہیں جمہوریت کی فکر ہے، جمہور کو جمہوریت کےذریعے مضبوط کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں