منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں ،سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلاول صاحب!ہوش کےناخن لیں،اپنی کرپشن زدہ اداؤں پرغورکریں، ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل سے جلسے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتے، عوام نے ووٹ سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمارےادارےہمارافخر،دفاع اورسلامتی کےضامن ہیں، غیرذمہ دارانہ بیانات سےکن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کوملک کااحساس ہوتاتوغیرذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کب تک ووٹ کی چوری برداشت کرتے رہیں گے، یہ سوچ ہرمحب وطن پاکستانی کی ہے، ملک کو سیاسی بحران سے بچانےکا ابھی بھی وقت ہے، پارلیمان کو تالا لگ چکا ہے، سیاست سڑکوں پر آچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں