ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور،تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعا ت فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کمزور، تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے، ہاؤسنگ اسکیم ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے، منصوبہ عوام کو چھت دلانے کیلئے وزیراعظم کا عملی قدم ہے۔
پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ سکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 12, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا اسکیم تعمیرات سےمتعلق صنعتوں کےفروغ کا بھی ذریعہ بنےگی، یہ نئے روشن پاکستان ،فلاحی ریاست کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔
یہ سکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 12, 2019
ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے،جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔
عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے،جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 12, 2019
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں، حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر بناسکیں ۔
ان کا کہنا تھا 10 ہزار گھر اُن کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو دیے جائیں گے۔